سکھر، مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاصحافی نصراللہ گڈانی ہسپتال میں دم توڑ گیا

جمعہ 24 مئی 2024 11:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) گھوٹکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔صحافی نصراللہ گڈانی کی موت پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے ضلع گھوٹکی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سکھر میں بھی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق صحافی پر حملے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے، حملہ آواروں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ورثا کے مطابق صحافی نصراللہ گڈانی کی تدفین گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے گاوں قبول گڈانی میں کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ صحافی نصراللہ گڈانی کو چار روز قبل میرپورماتھیلو میں جراوار روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ان پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔ حملے کے فوری بعدنصراللہ گڈانی کو ابتدائی طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم خان منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ایئرایمبولنس کے ذریعے آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعے کی صبح دم توڑ گئے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں