زیدہ پولیس نے منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا

جمعہ 24 مئی 2024 20:55

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) زیدہ پولیس نے منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ پرمولی گوہر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تنازغہ مکان پر فائرنگ اور چھری سے وار کرکے محمد نقیب کو زخمی کرنے والے ملزم اسامہ کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا ڈی ایس پی سرکل صوابی جواد خان کے قیادت میں ایس ایچ او زیدہ سب انسپکٹر فاروق خان معہ پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کیدھندے میں ملوث ملزم نعمان زیب سکنہ مرغز کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2100 گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں