ضلع صوابی میں گورنمنٹ سکولز کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

پیر 12 نومبر 2018 14:02

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ضلع صوابی میں 15اکتوبر سے شروع ہونے والے گورنمنٹ سکولز کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ پریس سیکرٹری مراد علی کے مطابق صوابی میں مختلف گرائونڈز پر فائنل مقابلے اختتام پذیر ہوئے ‘ ٹیبل ٹینس فائنل میچ میں ہائی سکول زروبی ، والی بال میں ہائی سکول ترکئی، فٹ بال میں ہائی سکول دوبیان اور کرکٹ میں ہائی سکول سلیم خان نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں میں سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی جب کہ ادبی مقابلوں میں حسن قر آت میں ہائی سکول کڈی، نعت اردو میں ہائی سکول اادینہ ، نعت پشتو میں ہائی سکول مرغز ، ملی نغمے میں ہائی سکول کڈی ، قومی ترانہ میں ہائی سکول شیوہ ، تقریر انگریزی میں ہائی سکول منصبدار اور تقریر اردو میں ہائی سکول ٹوپی نے پوزیشن حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فائنل مقابلوں میں جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ محمد فرید خان ،پرنسپل افتخار علی ، سکندر شیر ، امان زیب ، محمد ابراہیم ، رحیم داد وغیرہ نے شرکت کی جنہوں نے بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں