روات سول ویٹرنری ہسپتال میں سبسڈی والی مرغیوں کی تقسیم

جمعرات 15 اپریل 2021 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2021ء) ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر ایکسٹینشن سروسز کی جانب سے روات سول ویٹرنری ہسپتال  اسلام آباد  میں جمعرات کومستحق آبادی میں سبسڈی والی مرغیوں کی تقسیم کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 1200 مرغیوں کو 30فیصد سبسڈی پر مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا۔ یہ تقسیم غفران شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر اے ای ایس اور ڈاکٹر محمود الراشد اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے زیر اہتمام پرائم منسٹر کے  بیک یارڈ پولٹری کے تحت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں