اساتذہ بچوں کی تربیت اوراخلاقی اقدارپرخصوصی توجہ دیں،امیرعباس

جمعرات 21 دسمبر 2017 13:47

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء)بچے کی بہترین تربیت میں اساتذہ کاکردارسب سے اہم ہے،ملک کی ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،اساتذہ بچوں کی کریکٹربلڈنگ اوراخلاقی اقدارپرخصوصی توجہ دیں تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچہ بڑاہوکرایک ذمہ دارشہری بن سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرسوات امیرعباس اورمحمدطاہرایڈیشنل ڈی سی نے اساتذہ میں حوصلہ افزائی کیلئے رقم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ضلع سوات کے تمام سکولوں میں چارسکولوں نے گذشتہ سال اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کیاتھاان سکولو ں کے پرنسپلزاوراساتذہ کرام میں رقوم کی چیک تقسیم کیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں