سوات:ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ناقص منصوبہ بندی

سوات میں ڈینگی کے وارجاری ،مزید13افراد ڈینگی سے متاثر،ہسپتال داخل،سرکاری تعدا426تک جبکہ غیر سرکاری اعداد وشمارہزاروں تک پہنچ گئی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 21:59

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) سوات،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ناقص منصوبہ بندی کے باعث سوات میں ڈینگی کے وارجاری ،مزید13افراد ڈینگی سے متاثر،ہسپتال داخل،سرکاری تعدا426تک جبکہ غیر سرکاری اعداد وشمارہزاروں تک پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق سوات میں ڈینگی کے وار جاری ہے اور ترجمان سیدوٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب اللہ خا ن کے مطابق مزید تیرہ افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد سرکاری طورہر ڈینگی سے متاثرہ افرا د کی تعداد 426ہوگئی ہے جبکہ 406افراد کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں اب بھی ڈینگی سے متاثرہ 20افراد زیرعلاج ہیں ادھر غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مینگورہ اور ملحقہ علاقوںمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ تعاد ڈھاء ہزار سے تجاوز کرچکا ہے جو مختلف پرائیویٹ کلینکس سے علاج کرارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں