سوات، بائولے کتوں نے دسویںجماعت کی طالبہ کو شدید زخمی کردیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے مین گیٹ کے سامنے باولے کتوں نے دسویںجماعت کی طالبات پر حملہ کرکے ایک طالبہ کو شدید زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خوازہ خیلہ کے مین گیٹ کے سامنے دس سے بارہ کتوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور آنے جانے والے افراد پر حملہ آور ہوتے ہیں گزشتہ روز دسویں جماعت کی طالبات پرچہ دینے پہنچے تو کتوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک طالبہ کو کاٹ کر زخمی کردیا جبکہ دیگر طالبات بال بال بچ گئیں ۔ والدین نے انتظامیہ سے باولے کتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں