ملاکنڈمیں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پروفیشنل کے نام سے ٹیکس وصولی کیلئے جاری نوٹسز کسی صورت قبول نہیں،محمودخان

بدھ 15 مئی 2024 20:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی چیئرمین اورسابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پروفیشنل کے نام سے ٹیکس وصولی کے لئے جاری کردہ نوٹسز کسی صورت قبول نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبے میں موجود حکمرانوں کی نا ک کے نیچے دہشت گردی اورقدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں سے پروفیشنل ٹیکس کاحصول صوبے کی ذمے داروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں عوامی خواہشات کے برعکس کسی قسم کے ٹیکس کے نفاذ کو تسلیم نہیں کریں گے اور اس ضمن میں پی ٹی آئی پی عوام کے شانہ بشانہ رہے گی۔انہوں نے مرکزی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملاکنڈڈویژن کی تاجربرادری اور سیاسی قیادت سے مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حال نکالے تاکہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال پید انہ ہو ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں