ڈپٹی کمشنر سوات نے جنگلات، درختوں کی غیر قانونی کٹائی، نجی و پروٹیکٹڈ ایریا میں ’’ چین سا‘‘ و دیگر آلات کے استعمال پر پابندی عائد کردی

بدھ 15 مئی 2024 20:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ /ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے ضلع سوات میں جنگلات، درختوں کی غیر قانونی کٹائی، نجی اور پروٹیکٹڈ ایریا میں ’’ چین سا‘‘ اور دیگر آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ضلع بھر میں 60 دنوں کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی کٹائی،سرکار ونجی اراضی اور محفوظ جنگلاتی علاقوں میں جنگلات اوردرختوں کی غیر قانونی کٹائی دیکھی گئی ہے۔ان علاقوں میں جنگلات کی کٹائی قدرتی آفات،موسمیاتی تبدیلیوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں