سوات ،ضلعی انتظامیہ نے ہوائی فائرنگ ،آتش بازی پر پابندی عائد کردی

بدھ 15 مئی 2024 20:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) سوات میں ضلعی انتظامیہ نے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات شہزاد محبوب کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خوشی کے لمحات اور مختلف تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں اور ایسے رجحانات ضلع میں پر امن فضاء کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کے لئے خطرات کا سبب بن سکتے ہیں لہذا پابندی لگائی جاتی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں