ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امیر عبداللہ کی زیر نگرانی کبل بازار میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل امیر عبداللہ نے کبل بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹی او آر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کبل اور محکمہ پولیس کے اہلکاران کے ہمراہ کانجو بازار میںبھی مین روڈ پر دکانوں، ہوٹلز،ریسٹورنٹس اور سٹورز کا دورہ کیااور بنائے گئے عارضی تجاوزات کو فی الفور ہٹادیا گیا۔ انہوں نے دکانداروں اور ہوٹلز مالکان سے ملاقات کی اور ان کو تجاوزات کے خاتمے اور سامان دکانوں کے اندر رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل نے بازار کے صدر اور تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن میں اپنا کردار ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں