سوات ،بھاری مشینری سے گبرال سے باڈگوئی پاس روڈ تک ،مختلف مقامات پر ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ ،گلیشیرز کا تمام ملبہ ہٹادیا گیا

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) سوات میں بھاری مشینری کے ذریعے گبرال سے باڈگوئی پاس روڈ تک کے مختلف مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئرز کا تمام ملبہ ہٹادیا گیا اور روڈ کو مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے بحال کردیا ۔تحصیل بحرین میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑکوں کی صفائی اور بحالی ک لئے اقدامات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کے دورہ کالام کے موقع پر ہوٹلز ایسوسی ایشن کالام کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر سوات کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہوٹلز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے گزشتہ شدید بارشوں کے نتیجے میں گبرال سے باڈگوئی پاس کے مختلف مقامات پر ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئرزگرنے کی وجہ سے روڈ کی بندش کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات کو آگاہ کیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے متعلقہ محکمہ کو مذکورہ بند سڑکوں کی بحالی کی کارروائی کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں