کسی کو غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد اور ممبر قومی اسمبلی مراد سعیدکا جلسہ سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 22:21

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد اور ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ کسی کو غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، تحریک انصاف کی سونامی آج سوات کے بالائی علاقوں سے ٹکرارہی ہے ، تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت نے مخالف سیاسی قوتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ،وہ گزشتہ روز سوات کے حلقہ پی کے 82 کے علاقہ دیولئی سکول گرا?نڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر امجد نے غریب خاندانوں کیلئے انصاف صحت کارڈ فراہمی کا آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ، ہزاروں غریب خاندانوں کو یہ کارڈز جاری ہوکر فری علاج معالجہ کیاجائے گا اورفی خاندان کے علاج پر پانچ لاکھ روپے خرچ ہوں گے ، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان ، ملاکنڈ ڈویڑن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا خان ، سعید خان ، ضلعی کونسلرز حیات خان ، حمید خان ، باچا حسین ، رحمدل شاہ ،زمین خان، نسیم احمد ، لطیف الرحمان بھی موجود تھے جبکہ رسول خان نے بھی خطاب کیا ، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مراد سعید ، علی محمدخان اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہا?سنگ ڈاکٹر امجد نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں سوات ایک بار پھر پی ٹی آئی کا ہے اور پی ٹی آئی غریبوں کی ترجمان اور ان کی آواز ہے ، انہوں نے کہاکہ آج جس روڈ کا افتتاح کیاگیا ، اس پر والی سوات دور کے بعد کسی نے توجہ نہیں دی البتہ متعلقہ محکمہ روڈ پر فنڈ خرچ کرچکا ہے ، دیگر جماعتوں کے حکومتیں آئیں لیکن ان کو یہ روڈ نظر نہیں آرہا تھا اور یہ سالوں سال سے خستہ حال پڑا رہا ، قوم سے وعدہ کیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈاکٹر امجد عملی طورپر روڈ تعمیر کرے گا یہی وہ وعدہ تھا جو پورا کرکے دکھا دیا گیا ، یہاں کے عوام نے سابقہ ادوار میں دیگر جماعتوں پر اعتماد کیا تھا لیکن وہ قوتیں قوم کی ترقی نہیں چاہتی تھیں، پی ٹی آئی نے آج ثابت کیا اور بیس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے یہ روڈ تعمیر کیاجائے گا ، انہوں نے کہاکہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے کامیابی کو دیگر جماعتیں سیلاب کانام دے رہے تھے ، وہ قوتیں سن لے کہ دو ہزار اٹھارہ الیکشن میں پی ٹی آئی کاطوفان آئے گا جس کا دیگر جماعتیں ہر گز مقابلہ نہیں کرسکیں گی ، انہوں نے نوازشریف کے مشیر انجینئر امیر مقام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ امیر مقام نوازشریف کے ساتھ نوکری پکی کرنے کے لئے عمران خان کے خلاف بولتے ہیں اور پنجاب کی خوشامدی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہر دور میں سیاسی جماعتوں نے عوام کے اعتماد کا خون کیا ووٹ لینے کے بعد پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے استفادہ کرکے پختون قوم اور ملک کی خدمت کررہے ہیں سوات کے بے گھر عوام کی دہشت گردی کے دوران وسائل نہ ہونے کے باوجود خدمت کی ، وہ سواتی عوام کو یاد ہوگا، عمران خان واحد لیڈر ہے جو ہر ظالم کے سامنے ڈٹ چکی ہے غریب اور مظلوم کیلئے ظالم حکمرانوں سے لڑرہے ہیں اور حکمرانوں سے لوٹی رقم نکلواکر عوام اور ان کے ترقی پر خرچ کررہے ہیں نوازشریف کے پانامہ لیکس کے اربوں روپے کا حساب عمران خان ہر صور ت چاہتے ہیں ، یہ قوم کا پیسہ ہے قوم اور ملک پر خرچ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ قوم 67 سالہ پرانے سسٹم سے تنگ آچکے ہیں اور تحریک انصاف کی طرف دیکھتے ہیں ، یہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کرپشن کے خلاف ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے باشعور کارکنان ان کی منشور سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی جوائن کریں گے انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں میں نوکریاں کھلے عام فروخت ہوتے پی ٹی آئی میں غریب خاندانوں پر تین سو افراد کو میرٹ پر نوکریاں دی ایک بھی نوکری میں پیسہ لینا کوئی ثابت نہیں کرسکتا صوبے میں بے پناہ اصلاحات لاکر چھتیس ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے گھوسٹ تعلیمی ادارے ختم کئے مانیٹرنگ سسٹم لاکر ہسپتالوں کی نظام بہتر بنایا ، پانچ ہزار بے روزگار ڈاکٹرز کو روزگار فراہم کیا آج صحت میں اصلاحات کے باعث ڈاکٹرز کی تنخواہ ایک لاکھ چالیس ہزار روپے ہے پولیس ریفارمز سے ایکٹ دو ہزار چودہ نافذ ہونے کے بعد کافی تبدیلی آچکی ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں