محرم الحرام کے دوراں مجالیس عذاداری اور جلوس کے وقت حیسکو انتظامیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرے، علامہ مقصود ڈومکی

اتوار 2 ستمبر 2018 20:51

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے دوراں مجالیس عذاداری اور جلوس کے وقت حیسکو انتظامیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرے اور ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لئے سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی ، ٹنڈو محمد خان کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد بخش غدیری، سجاد ڈومکی، اسدا عباس اور دیگر پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام آنے سے قبل ہی حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے علماء اور عزادارا ن کو فورتھ شیڈیول میں ڈالا جا رہا ہے، جو کہ ایک ناقابل مذمت عمل ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی بیلنس پالیسی کو ختم کر کے حقیقی ملک دشمن عناصر پر پابندی عائد کی جائے،محرم الحرام کے دوران حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مجالیس اورجلوسوں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور دیگر اداروں کو بھی پابندکیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کو امن و امان خراب کرنے کا موقع نہ مل سکے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں