پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈو محمد خان کا منشیات فروشوں کی آڑ میں پولیس بے گناہ افراد کو گرفتار کیے جانے کے خلاف احتجاج

پیر 20 مئی 2024 18:10

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے منشیات فروشوں کی آڑ میں پولیس بے گناہ افراد کو گرفتار کیے جانے کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا اس موقع پر ضلعی صدر عبدالحکیم دستی ،غلام رسول جلالانی، اکبر نوحانی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ سی آئی اے پولیس کے دواہلکار محبوب ہالیپوٹہ اور حیدر شاہ شریف شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں منشیات فروشوں کی آڑ میں بے گناہ افراد کو گرفتار کر کے انہیں حراساں کیا جا رہا ہے جبکہ چند بے گناہ افراد کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن لے جانے کے بعد آن کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں بھی لگائی گئی ہیں جو کہ شریف شہریوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا شہر میں اس وقت منشیات پولیس کی سرپرستی میں سرعام چل رہی ہے انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر بے گناہ افراد کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں