جئے سندھ محاذ ضلع ٹنڈومحمدخان کا بڑھتی ہوئی بدامنی اورسماجی برائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 26 مارچ 2022 15:47

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2022ء) جئے سندھ محاذ ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے بڑھتی ہوئی بدامنی اورسماجی برائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے نعرے بازی کی اس موقع پر اصغر نوناری ، مختیار خاصخیلی ، اشفاق سومرو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں مشترکا کالونی ، شوکت کالونی ، پیپلزکالونی ، ٹالپر کالونی ، سومرا محلہ ، پاٹار گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں دن دھاڑے چوری کی ورداتیں ہو رہی ہیں جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سماجی برائیاں بھی عروج پر ہیں پولیس کاروائی اور اسنیپ چیکنگ کے بہانے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر کے انہیں حراساں کر رہی ہے اور لین دین کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے سٹی پولیس کے ایس ایچ او ظہور نوناری اور اس کی ٹیم کے اسماعیل مشوری اور پولیس اہلکار شریف کچھی عام شہریوں کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں لوگوں کو بلاوجہ حراساں کر کے انہیں پریشان کیا جارہا ہے اور کاروائی کے دوران اصل ملزمان کو تحفظ دے کر عام شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد او راعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں