ٹنڈومحمدخان سجاول روڈ پر کپو ر موری کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار 32 سالہ نوجوان کو کچل دیا

ہفتہ 26 مارچ 2022 15:47

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2022ء) ٹنڈومحمدخان سجاول روڈ پر کپو ر موری کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار 32 سالہ نوجوان رزاق مگھنار کو کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر کپور موری پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاش کواپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور رحیم زاد کو گرفتار کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں