شہری اتحاد ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سیوریج کا پانی واٹرسپلائی لائن میں آنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

پیر 30 مئی 2022 17:02

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) شہری اتحاد ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی کے پانی میں گٹر کا گندہ پانی آنے پر میونسپل انتظامیہ کے خلاف ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ضلعی صدر نور حسن کھوکھر ، مشترکا کالونی کے رہائشی طارق پٹھان ، علی رضا اعوان اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ شہری آبادی والے علاقے مشترکا کولونی ، شوکت کالونی ، بہرانی محلہ ، تالپور کالونی ، پیپلز کالونی سمیت دیگر علاقوں میں واٹرسپلائی کے پانی میں گٹروں کا گندہ پانی شامل ہو کر آرہا ہے جس کے استعمال سے لوگوں میں پیٹ کے امراض ، ہیضہ اور ڈائریا پھیل رہا ہے واٹر سپلائی کے پانی کی لائنیں بوسیدہ ہو چکی ہیں اور جگہ جگہ سے پھٹ جانے کی وجہ سے نالیوں کا گندہ پانی واٹر سپلائی کے پانی میں شامل ہو رہا ہے کئی بار شکایت کرنے کے باوجود کسی نے بھی اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دی ہے شہری صاف پانی کو ترس رہے ہیں جب کہ واٹر سپلائی کا گندہ پانی ہونے کے باعث استعمال کے قابل بھی نہیں ہے انہوں نے کمشنر حیدرآباد ، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر علاقے کی عوام کو فلٹر کیا ہوا صاف پانی فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں