ہم عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں ،سید نوید قمر

دیہی علاقوں میں بند اسکولوں کو کھلوا کر ان میں جلد تدریسی عمل شروع کرایا جائے گا ،رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ 2 نومبر 2019 21:03

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے علاقے عنایت قریشی گوٹھ میں سوئی گیس اورپرائمری اسکول کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیدنوید قمر نے کہا کہ تعلیم جہالت کو ختم کرتی ہے اور ہماری جماعت سندھ میں تعلیم کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور دیہی علاقوں میں بند اسکولوں کو کھلوا کر ان میں جلد تدریسی عمل شروع کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک ملک گیر جماعت ہے اس وقت جب ملک کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور نیاز ی حکومت نے ہر ادارے کو تہس نہس کرنے کی ٹھان لی ہے اور ٹیکسوں کی بھرمار نے عا م آدمی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے جبکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود اپنے وعدوں سے منحرف ہو گئے ہیں اس موقع پر پیپلزپارٹی ایم پی اے سید اعجاز حسین شاھ بخاری ، ایڈوکیٹ محمد علی قریشی ، شاہد قریشی ، عارف قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں