ٹنڈو محمد خان آج تک ایسا منصوبہ نہیں دیا گیا جس سے بیروزگاری میں کمی واقع ہو ،حسن خان پٹھان

منگل 21 مئی 2024 19:38

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صوبائی رہنما حسن خان پٹھان نے کہا ہے کہ ضلع ٹنڈو محمد خان میں آج تک کوئی ایسا چھوٹا سا بھی منصوبہ نہیں دیا گیا اور نہ کوئی سمال انڈسٹری دی گئی ہے جس کے باعث بیروزگاری روز بروز بڑھتی جا رہی ہے یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں کوئی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نہ کوئی ذرعی ترقی کا منصوبہ نہ کوئی سمال کینال ضلع کی بجٹ میں ہرسال اس کی مد میں ایم این اے ایم پی ایز وفاقی صوبائی اسپیشل فنڈز مقرر کیے جاتے ہیں تاکہ کئی منصوبے بنائے جا سکیں جبکہ ۔

(جاری ہے)

ہزاروں قسم کی دوسری بڑی اور چھوٹی انڈسٹریز تک نہیں بنائی گئی بلکہ دو شوگرملز بندکروا دی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ روزگار کیلئے چھوٹی رائیس ملوں مال مویشی منڈیوں دیگر خوردنوش اشیا کی دوکانوں پر اپنی روزی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سم نالوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی باہر نکل جاتا ہے جس کے باعث گاں کے گاں ڈوب جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں ڈرینج سسٹم واٹر فلٹر پلانٹ واثر سپلائی اسکیمیں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تعلیم، صحت، روینیو اور دیگر ادارے سب ملکر سنجیدگی سے بہتر پالیسی بنائے تو ضلع میں بہتری لائی جاسکتی ہے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں