سجاول ضلع بھرمیں ماہ صیام میں لوٹ ماراور مویشی چوری کی وارداتیں عام ہوگئیں

پیر 13 مئی 2019 23:02

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء) سجاول ضلع بھرمیں ماہ صیام میں لوٹ ماراور مویشی چوری کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں اور پولیس کی عدم دلچسپی سے غریب افراد اپنے مویشی اور موٹرسائیکلوں اور موبائل فونزسے محروم ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سجاول اور قریبی علاقوں میں آئے دن موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی ریکوری نہ ہوسکی ہے ، تاہم پولیس کا کہناہے کہ گذشتہ رات چوہڑجمالی کے وارڈ سات میں جمعہ خان پٹھان سے چھینی گئی موٹرسائیکل کو سولہ گھنٹے کے بعد برآمد کرلیاہے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزم میہارپاتنی ملاح کو گرفتارکرکے موٹرسائیکل اور دیسی پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کیاگیاہے ،علاوہ ازیں پولیس کا کہناہے کہ بڈھوٹالپرمیں غالب ملاح کو گرفتارکرکے چارسو سے زائد گھٹکے برآمد کرکے مقدمہ قائم کیاگیاہے ،جبکہ میرپوربٹھورو میں پولیس نے کاروائی کے دوران مشتبہ سوزوکی KW5726سے تیس بوری چھالیہ آٹھ سو گھٹکے برآمد ہونے پر دو افراد پرویز جاکھرواور غلام مصطفی سومرو کو گرفتارکرنے کا دعوی کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں