شہری اتحاد میرپوربٹھورو کی جانب سے منشیات فروشی کیخلاف احتجاج کیا گیا

ہفتہ 14 مئی 2022 23:44

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) شہری اتحاد میرپوربٹھورو کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف احتجاج، کارروائی نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کا اعلان کیاگیاہے، شہری اتحاد میرپوربٹھورو کی جانب سے فقیر محمد علی خواجہ، ڈاڈا شورو، جاوید شاہ، احمد علی پیلجو دی ایچ او، ڈاکٹر شیام، صحافی شوکت سومرو، حاجی موسیٰ کھٹی، مختیار زئور، جے یوآئی کے مولاناطفیل احمد اور دیگر سیاسی سماجی رہنمائوں کی قیادت میں علی بندر چوک سے بس اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی، مقررین نے کہاکہ منشیات، گھٹکے کے عام استعمال سے خاندان تباہ ہورہے ہیں، بارہ سو کے قریب لوگ منہ کے کینسر میں مبتلا ہیں جبکہ میرپوربٹھورو میں حال ہی میں ایک ہفتے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں،علاقے میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کی ضرورت ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے اس ضمن میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے، علاقے میں چرس، شراب، آئس، ہیروئن،گھٹکے اور دیگر منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے، اگر پولیس نے ان کے خلاف آپریش نہ کیاتو جلدہی بھوک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیاجائیگا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں