نشہ جسم کو مفلوج بنا کرسوچنے کی صلاحیت کو ختم کردیتا ہے، ڈاکٹر ثنا ریک

ہفتہ 18 جون 2022 00:40

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2022ء) ڈاکٹر ثنا ریکی نے کہا ہے کہ نشہ جسم کو مفلوج بنا کرسوچنے کی صلاحیت کو ختم کردیتا ہے جبکہ کامریڈ عبد الرشید کاکہنا ہے کہ ہمارے نوجوان کس طرح منشیات کے لت میں جکڑے ہیں انہیں ذلت بھری زندگی سے نکالنا ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سوراب کی جانب سے انسداد منشیات کے خاتمہ کے نام سے ایک روزہ سیمینارگورنمنٹ ہائی اسکول سوراب کے ہال میں منعقد کیا گیا جس کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالوہاب نیچاری تھے مقررین میں ایم ایس سوراب ڈاکٹر ثنا ریکی اور کامریڈ عبدالرشید بلوچ شامل تھے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ایوب بلسم نے انجام دیا پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد زکریا نے حاصل کی ڈاکٹر ثنا ریکی سائنسی حوالے سے منشیات کے نقصانات بتاتے ہوئے کہا کہ نشہ ہمارے جسم کو کس طرح مفلوج بنا کر ہمارے سوچنے کی صلاحیت کو ختم کردیتا ہیں کامریڈ عبدالرشید بلوچ نے کہا کہ آج کل ہمارے نوجوان کس طرح منشیات کے لت میں جکڑے ہوئے ہیں اور انہیں کس طرح اس ذلت بھری زندگی سے نکالنا ہے اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالوہاب نیچاری نے کہا کہ آج میں ہال میں بیٹھے سارے طلبہ سے ایک عہد کروانا چاہتا ہوں کہ وہ سب اپنے آپ کو نشے کا عادی بنائیں گے وہ نشہ قران کی تلاوت کا ہوگا وہ نشہ نماز پابندی سے ادا کرنے کا ہوگا وہ نشہ اپنی نصاب کی کتابوں سے ہوگا آخرمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امجد شہزاد نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ میرے تمام قابل قدر مقررین نے اپنے قیمتی وقت سے وقت نکال کر ہمارے پروگرام کو رونق بخشی انہوں نے تمام اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ منشیات جیسے ناسور کے نقصانات وقتا فوقتا اپنے شاگردوں کو بتاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں