پولیو کے خاتمے کیلئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے تاکہ سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقین بنایا جا سکے،منور عباس سومرو

منگل 30 اپریل 2024 20:17

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے گھارو ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو ویکسین کی فراہمی کا مشاہدہ اور پولیو ٹیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مصروف پولیو ورکرز سے ملاقات کرکے بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے ویکسین کے قطرے پینے والے بچوں کے فنگر پرنٹ اور پولیو ٹیموں کے رکارڈ کا معائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران قومی فریضہ کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ کسی بھی علاقہ میں پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی کارکردگی اور محنت کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے تاکہ سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقین بنایا جا سکے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کو کسی بھی مسائل کے حل کے لیے رہنمائی کی یقین دہانی بھی کروائی۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں