سجاول میں مجرمانہ سرگرمیوں میں کمی نہ ہوسکی،محکمہ صحت کے ویکسی نیٹرز کو لوٹ لیا گیا

ہفتہ 25 جون 2022 22:22

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) سجاول میں مجرمانہ سرگرمیوں میں کمی نہ ہوسکی ہے، ڈپٹی کمشنرآفس سے واپس آنے والے محکمہ صحت کے ویکسینٹرز سے دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے نامعلوم مسلح افراد نے یونس سومرو اور ممتاز میمن سے سرکاری موٹرسائیکل اور نقدی موبائیل اور دیگر سامان لوٹ کرفرارہوگئے، علاوہ ازیں سجاول میں تعلقہ اسپتال کے پرائمری اسکول سے نامعلوم چوروں نے فرنیچراور کھڑکیوں کی گرلیں چوری کرلیں، دیگر جگہوں پر بھی چوری کی وارداتیں اور مویشی چوری کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، شہریوں نے آئی جی سندہ ڈاکٹر غلام نبی اور ڈی آئی جی پیرمحمد شاہ سے اپیل کی ہے کہ سجاول میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کرکے کرمنل کو گرفتارکرکے تمام سامان ریکور کرایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں