ژ*ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے دراوٹ ڈیم کا دورہ،کمانڈ ایریا کا جائزہ لیا

ہفتہ 18 مئی 2024 20:20

آ ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے دراوٹ ڈیم کا دورہ کرکے کمانڈ ایریا کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دراوٹ ڈیم سے ضلع ٹھٹھہ کیلئے نکلنے والے کینال اور ڈسٹریبوٹرز کا معائنہ اور تمام صورتحال کا مشاہدہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دراوٹ ڈیم کو بارشوں کے سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے اور ڈیم سے ہزاروں ایکڑ زمین آباد ہوتی ہے، ڈیم سے لوگوں کو پینے کا پانی بھی مہیا ہوتا ہے جبکہ ڈیم کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو روزگار ملا ہے، مچھلی کی افزائش بھی ہورہی ہے۔ دراوٹ ڈیم کی لمبائی 306 میٹر اور اونچائی 46 میٹر ہے دراوٹ ڈیم میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش 150 ایم سی ایم یا 121790 ایکڑ فٹ ہے۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں