پولیس کے اہلکاروں کی بنیادی ضروریات کو جلد پورا کرکے سہولیات فراہم کی جائیں گی، ایس ایس پی لسبیلہ نو ید عالم

ہفتہ 25 مئی 2024 20:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) شدید گرم اور آگ برساتا موسم ضلع لسبیلہ کی تحصیل لیاری میں پینے کے پانی کی شدید قلّت ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کا احسن اقدام، علاقہ لیاری میں پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم نے پولیس تھانہ لیاری کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران تھانہ کی بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی لسبیلہ نے کہاکہ پولیس کے اہلکاروں کی بنیادی ضروریات کو جلد پورا کرکے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ایس ایس پی لسبیلہ نے مزید کہاکہ لیاری کے دورے کے دوران جو سب سے اہم چیز نوٹ کی گئی وہ پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ عام عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی شدید قلت تھی۔اس مسئلہ کے حل کے لئے ایس ایس پی لسبیلہ نے فوراً MTO پولیس لائن اوتھل کو حکم دیا کہ لیاری تھانہ اور علاقہ لیاری کے وہ دور دراز گاؤں جو پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں فوراً اوتھل سے واٹر ٹینکر روانہ کیا جائے اور پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس غیر معمولی اقدام ، عوام دوستی اور کمیونٹی پولیسنگ پر لیاری کی غریب عوام نے ایس ایس پی لسبیلہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو زیر زمین پانی کے کھارے ہونے کی وجہ سے زندگی کے اس بنیادی ضروری ضرورت تک رسائی سے محروم ہیں۔ لسبیلہ میں ان دنوں موسم گرم ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ رہا ہے۔ایس ایس پی لسبیلہ نے کہاکہ معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ٹینکروں کے ذریعے اوتھل سے لیاری تک 35 کلو میٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد میٹھا پانی فی ٹینکر 6000 روپے میں فراہم کیا جاتا ہے جو گاؤں میں زندگی گزارنے والی لیاری کی غریب عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

ایس ایس پی لسبیلہ نے مزید کہا کہ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لسبیلہ پولیس کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ روزانہ کی بنیاد پر لیاری کی غریب عوام کو پینے کا صاف پانی بذریعہ باؤزر/ واٹر ٹینکر فراہم کیا جائے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں