ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی کارروائی ،چوری و نقب زنی کے مقدمات میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2024 20:55

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی کارروائی چوری و نقب زنی کے مقدمات میں ملوث 08 ملزمان گرفتار، چوری شدہ سامان مالیتی 30 ہزار روپے برآمد لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق ایس۔ایس۔پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر اوتھل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ نمبر 29/2024 بجرم 380-34 ت پ میں ملوث مطلوب ملزمان1-عبدالمجید ولد بچو 2-محمد رمضان ولد محمد حسین ساکنان گب مانڈڑہ اوتھل 3۔

عاشق علی ولد عظیم سکنہ کشمور سندھ حال پٹھان کالونی اوتھل 4۔محمد انور ولد قادر سکنہ کھارڑی وندر 5۔خان محمد ولد بھائی سکنہ عمر کوٹ سندھ حال برادیہ کالونی وندر کو ڈسٹرکٹ حب و لسبیلہ کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد انتہائی محنت کے بعد گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے عبد الرحمن ولد کر یم بخش سکنہ چھب مانڈڑہ اوتھل کے گھر سے نقدی و سونا چوری کیا تھا۔

گرفتار ملزمان سے بہت جلد برآمدگی بھی متوقع ہے۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرائم ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ نقب زنی کے مقدمہ نمبر 34/2024 بجرم 380- 457 -34 ت پ تھانہ اوتھل میں ملوث مطلوب ملزمان 1. ماموں ولد اللہ ڈنہ سکنہ عمر کوٹ سندھ حال چانڈیہ ہوٹل اوتھل 2۔ حمزہ ولد جمن سکنہ چوہڑ جمالی 3- مراد ولد فیض محمد سکنہ گدڑی لاکھڑا کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے سرقہ شدہ دو عدد لوہے کے گارڈرز مالیتی 30,000 روپے برآمد کیے جوکہ ملزمان نے لسبیلہ یونیورسٹی کے اولڈ ہاسٹل کے سامنے سے چوری کیے تھے۔تمام گرفتار ملزمان سے اوتھل پولیس نے باریک بینی سے تفتیش شروع کردی ہے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں