ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر پولیس کی کاروائی گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا خطر ناک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2021 17:57

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر پولیس کی کاروائی گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا خطر ناک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر پولیس کی کاروائی گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا خطر ناک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،رجانہ پولیس کو اطلاع مو صول ہوئی کہ 289گ ب کے قریب3کس نا معلوم ملزمان نے واردات کی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر ایس ایچ اورجانہ انسپکٹر خادم حسین کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ اوتھانہ رجانہ معہ شمشاد علی ایس آئی و ملازمان پولیس موقع پر پہنچے۔

موقع پر موجود محمد الیاس ولد شیر محمد قوم جٹ سکنہ 338گ ب نے بتلایا کی وہ اپنے موٹر سائیکلTSL/338یونایئٹڈ پرسوار ہو کر گاوٴں سے رجانہ جا رہا تھا کہ راستہ میں لنک روڈ289 گ ب کے قریب3کس مسلح افراد نے مجھے اسلحہ کے زور پر روک کر میری جیب سے زبر دستی پرس جس میں رقم6500/، اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون نکال لیے جبکہ موٹر سائیکل چھیننے پر میں نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زمین پر گرا لیا جس پر دوسرے ملزمان نے یکے بعد دیگرے مجھ پر سیدھے فائر کئے جو میر ی بجائے ان کے ساتھی ملزم کی ٹانگ میں لگے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے تعاقب کر کے ایک کس ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس نے اپنا نام و پتہ پرویز ولد ظہور قوم جوئیہ سکنہ چک 401ج ب بتلایا زخمی ملزم کو برائے علاج معا لجہ پولیس حراست میں فوری طور پرDHQہسپتال ٹوبہ شفٹ کیا گیا۔گرفتار ملزم سے دوران واردات چھینا گیا موبائل فون اورپرس جس میں مدعی الیاس کا شناختی کارڈ اور ملزم کا دوران واردات استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد ہو چکا ہے۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ملز مان کے خلاف مقدمہ نمبر 55مورخہ16.01.2021بجرم/324/411/34 392ت پ تھانہ رجانہ درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ملزم پرویز ولد ظہور کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم ضلع بھر کے مختلف تھانوں کو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی، ہاوٴس رابری اور ناجائز اسلحہ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملزم پرویز نے چند روز قبل علاقہ تھانہ چٹیانہ چک نمبر302گ ب میں دوران واردات اپنے دیگر ساتھیوں اشتہاری مجرم فیصل عرف فیصلی وغیرہ کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایک بیگناہ شخص کو قتل کر دیا تھا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں