کمالیہ شہر اور گرد و نوا ح میں گرمی کی شدید لہر برقرار درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

جمعرات 9 مئی 2024 13:37

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) کمالیہ شہر اور گرد و نوا ح میں گرمی کی شدید لہر برقرار درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا صبح کے وقت ہی کمالیہ شہر کی گلیاں اور بازار ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ چند روز سے کمالیہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جس سے صبح کے وقت ہی کمالیہ شہر کے بازار اور گلیاں ویرانی کا منظر پیش کرنے لگتی ہے دوپہر کے وقت گرم ہوائیں بھی چلتی ہے جس سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد مختلف امراض میں بھی مبتلا ہو رہی ہے گرمی کی یہ لہرمزید ایک ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے طبی ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شدید گرمی کی لہر میں سر کو ڈھانپ کر باہر نکلے غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں