ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمودکا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ،تھانہ چٹیانہ اورصدر مال خانہ کی انسپکشن کی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 22 ستمبر 2021 18:14

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمودکا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ،تھانہ چٹیانہ اورصدر مال خانہ کی انسپکشن کی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمودکا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ،تھانہ چٹیانہ اورصدر مال خانہ کی انسپکشن کی ، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا۔ ڈی پی اورانا عمر فاروق نے ان کا استقبال کیا آر پی او فیصل آبا د نے تھانہ چٹیانہ کی انسپکشن کی۔دوران انسپکشن انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ، تھانہ کے رجسٹر ہائے،فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، تھانہ کی صفائی،محر ر دفتر،بیرک ملازمان،تفتیشی افسران کے کمرہ جات اور دیگر ریکارڈ کو چیک کیا۔

بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے مالخانہ صدر کی انسپکشن کی جہاں انہوں اسلحہ،منشیات،موٹر وہیکلز،اور ریکارڈ مالخانہ کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ کرائم کے خلاف کاروائی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پو لیس کی کارکر دگی کافی بہتر ہے۔ہمار ا فوکس یہی ہے کہ ہم لو گوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔

میر ی او ر ڈ ی پی او ٹوبہ کی یہی پا لیسی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ فیلڈ میں رہیں تا کہ تھانوں کی کا رکردگی بہتر ہوسکے کیونکہ تھانہ پولیس کا بیسک یو نٹ ہے جس کی کارکردگی میں تیزی وقت کا تقاضا ہے۔ اس کے علاوہ انہو ں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل تھانے میں عوام دوست ماحول،سروس ڈلیوری اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے میں صرف کریں۔

منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاری کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔مقدمات کے چالا ن بر وقت عدالتوں میں جمع کروائیں۔گشت کو موثر بنائیں تھانے کا ریکارڈ پول کام پر اپ ڈیٹ رکھیں۔ اس سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی سربراہی میں بہتر پر فارم کر رہی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں