ریسکیو 1122کی طرف سے شہر میں مختلف جگہوں وکمرشل مارکیٹوں میں فائر ہائیڈرنٹس نصب

بدھ 10 نومبر 2021 16:14

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2021ء) ریسکیو 1122کی طرف سے شہر میں مختلف جگہوں اور کمرشل مارکیٹوں میں فائر ہائیڈرنٹس نصب کئے جا رہے ہیں،سیکرٹری/ ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)کی ہدایات پر ضلع بھرمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر کی زیر نگرانی میںمختلف جگہوں اورکمرشل مارکیٹوںمیںفائرہائیڈرنٹس نصب کئے جارہے ہیں،جن کامقصد کسی بھی ناخوشگوار صورت حال یا آگ کی صورت میں فائر گاڑیوں کو جلد از جلد رسپانس کیا جا سکے اورکسی بھی جگہ آگ لگنے کی صورت میںاِن فائر ہائیڈرنٹس سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، کسی بھی بڑے سانحہ یا حادثہ میں آگ لگنے کی صورت میںجانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے اور لوگوں کوبروقت اور بہتر طور پر مدد فراہم کی جا سکے،فائرہائیڈرنٹس نصب کرنے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیااور ریسکیو 1122کا احسن اقدام قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں