فوڈ انسپکٹرکی کاروائی:مضرصحت اشیاء فروخت کرنے پردکانداروں کیخلاف مقدمات درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2016 18:50

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔30ستمبر2016ء) :فوڈ انسپکٹر کی کاروائی ، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق غلام مصطفی فوڈ انسپکٹر نے منطوراحمد کے ہمراہ حشمت چوک میں ایک عابد سعید کی دودھ کی دکان کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ پا یا گیا کہ دودھ،دہی کی حفاظت کا مناسب انتظام نہ تھا ہر طرف مکھیاں بیٹھی ہوئی تھیں ، نمونہ جات لیکر لیبارٹری بھجوائے گئے جو غیرمعیاری ثابت ہوئے۔ دوسرے واقعہ میں ذیشان کالونی کمالیہ میں فخر حنان کی دکان کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ کیچپ اور جوس کے نمونہ جات لیے گئے جو غیر معیاری ثابت ہوئے۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے فوڈ انسپکٹر کی درخواستوں پر الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں