موجودہ حالات میں دنیا کی مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے،ڈاکٹر مستنصر اقبال

بدھ 1 مئی 2024 13:52

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سماجی شخصیت ڈاکٹر مستنصر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا کی مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے۔ فلسطین کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی ہمارا حق ہے۔

(جاری ہے)

باطل کیخلاف مسلم اتحاد ناگزیر ہے۔ دنیا بھر مسلمانوں پر ظلم کی انتہائ ہو چکی۔ ان کی آزادی کو چھینا اور ان علاقوں پر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے اور عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم اور فلسطین کی بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں