بحیثیت پاکستانی ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرچوہدری خالد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 اکتوبر 2016 19:33

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07اکتوبر2016ء):اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ چوہدری محمد خالد نے کہا ہے کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں اتحاد کے دامن کو تھامتے ہو ئے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔ ہمیں اپنے اتحا د و اتفاق سے دشمن کی ہر چال کو ناکام بنا نا ہے فر قہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری ہماری ترجیح ہے ۔ اسلام کے لغو ی معنی ہی سلا متی کے ہیں تو ایک مسلمان ہو نے کے ناطے ہمیں امن پسند ہی رہنا چا ہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں امن و امان کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نا زک لمحات میں دشمن اپنے نا پاک عزائم کی تکمیل کے لیے انتشار پھیلانے کی مذموم کو شش کر سکتا ہے ہمیں اپنے مثبت اور امن پسند طر زعمل سے دشمن کو اتحاد و یگا نگت کا پیغام دے کر اس کے نفاق پھیلانے کے عزائم کو ناکام بنانا ہے ۔ سرکا ری حیثیت میں انصاف کی سر بلند ی میر ی ذمہ داری اور ترجیح ہے اس کے لیے کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اور امن میں خلل دالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں