فوڈ انسپکٹر کی کاروائی،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 اکتوبر 2016 19:33

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07اکتوبر2016ء):فوڈ انسپکٹر کی کاروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری اشیاء ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام مصطفی فوڈ انسپکٹر نے گذشتہ روز اڈا ویروآنہ کے قریب محمد وارث کی دکان کو چیک کیا جو غیر معیاری سرخ مرچ اپنی دوکان پر برائے فروخت کر رہا تھا۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں موضع قادر بخش میں محمد ارشد کی مٹھائی کی دکان کو چیک کیا جو غیر معیاری برفی فروخت کر ررہا تھا۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے فوڈ انسپکٹر کی تحریری درخواستوں پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں