اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے ناروا سلوک کیخلاف وکلاء کی احتجاجی ریلی اوردھرنا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 اکتوبر 2016 19:54

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔18اکتوبر2016ء):اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف کمالیہ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال احتجاجی ریلی اور دھرنادیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کمالیہ بار ایسوسی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کی جانب سے مبینہ طور پر ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال کی۔ اوراحتجاجی ریلی بھی نکالی جو تحصیل کچہری سے شروع ہوئی اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

ریلی کے شرکاء نے مذمتی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار رائے نیاز احمد ، جنرل سیکرٹری رائے نیر عباس مارتھ، مظہر اقبال ملہوترا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ بار ایسوسی ایشن تمام معزز وکلاء کے ساتھ کھڑی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کی جانب سے وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ، ہم عزت نفس پر کسی بھی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے اور اپنے مطالبات تسلیم کروانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ احتجاجی دھرنے میں وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھے۔ اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ چوہدری محمد خالد کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہ ہے، تمام لوگوں کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں