فوڈانسپکٹرکی کاروائی،متعدد افرادکیخلاف مقدمات درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:23

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اکتوبر2016ء):فوڈ انسپکٹر کی کاروائیاں جاری ، متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق غلام مصطفی فوڈ انسپکٹر نے دوران چیکنگ نجابت پورہ محلہ سے کامران دوکان سے مر چ کانمونہ ، ریلوے روڈ سے محمد رضوان کی دکان سے سر خ مر چ اور بنا سپتی گھی کانمونہ ، صدر بازار کمالیہ سے محمد عاصم کی دکان سے مینگو جوس کا نمونہ ، عیدگاہ چوک سے اکرام اللہ کی دوکان سے جوس کانمونہ ، منڈی موڑ کے قریب سے غلام عباس کی دوکان سے ہلدی کا نمونہ ، بگائی والا سے محمد یعقوب کی دو کان کر یانہ سے سر خ مر چ کانمونہ ، لاری اڈا کمالیہ سے محمد بشیر کی مٹھائی کی دوکان سے بر فی کا نمونہ ، اور محلہ نورشاہ سے ذاکر حسین کی دوکان کر یانہ سے بناسپتی گھی کانمونہ لیا۔

(جاری ہے)

تمام نمونہ جات لیبارٹری بھجوائے گئے جو کہ غیر معیاری ثابت ہوئے۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے فوڈ انسپکٹر کی تحریری درخواستوں پر الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیاہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں