محکمہ لینڈریکارڈ کمالیہ کاپرنٹرخرابی کابہانہ،شہری خوارہونے لگے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:23

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اکتوبر2016ء):محکمہ لینڈ ریکارڈ کمالیہ کا پرنٹر آئے روز خراب رہنے سے شہری خوار ہونے لگے، شدید پریشانی کا سامنا، فردیں حاصل کرنے کیلئے تین سے چار روز تک چکر لگانے پڑتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لینڈ ریکارڈ کمالیہ سے جب سائلین اپنی فردیں حاصل کرنے کیلئے جب لینڈ ریکارڈ کے دفتر جاتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ پرنٹر خراب ہونے کی وجہ سے فرد تیار نہیں ہو سکی۔

اورپرنٹر ٹھیک کرنے کیلئے ٹیکنیکل عملہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آتا ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ مذکورہ خراب پرنٹر کو ٹھیک کرنے کیلئے تین سے چار روز میں ٹھیک کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سائلین کو تین چا ر روز تک مسلسل محکمہ لینڈ ریکارڈ کے دفتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ جبکہ پرنٹر کی خرابی معمول بن چکی ہے۔ اس بارے میں سائلین کا کہناہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ تمام ریکارڈ کو ہماری سہولت کیلئے کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے یا ہمیں نئی مصیبت میں ڈال دیا گیا ہے۔ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں ۔ا ور اگر محکمہ کے پاس پرنٹرز اور دیگر سہولیات موجود نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر مہیا کی جائیں تاکہ شہری پریشانی سے بچ سکیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں