جعلی مینڈیٹ والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔چوہدری محمد اشفاق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 19:33

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24اکتوبر2016ء):پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب ریجن کے صدر چوہدری محمد اشفاق نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج موجودہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، جعلی مینڈیٹ والوں کے دن گنے جا چکے ہیں،کرپٹ حکمران نام نہاد ترقی کا ڈرامہ رچا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، شریف برادران کی کرپشن روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کا صل چہر ہ بے نقام ہو چکا ہے، احتساب کے بغیر ملک و قوم کی ترقی نا ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ ریجن پنجاب سے ہزاروں کارکنان اسلام آباد احتجاج میں شرکت کریں گے، جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، انشاء اللہ کارکنان تمام حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود اسلام آبا دپہنچیں گے ، ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے اور بیڈ گورننس کو گڈ گورننس کا نام دیا جارہا ہے، متعدد بار اقتدار میں آنیوالی (ن) لیگی حکومتی عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکی اور ہر شعبہ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریض ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں حکمرانوں کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور نا انصافیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حکمرانوں نے ماضی کے تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، ان کے پا س ملکی حالات بہتر بنانے کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں ہے، قوم حکومتی نا اہلی مزید برداشت نہیں کر سکتی ، کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں سے نجات انتہائی ناگیز ہو چکی ہے، قومی خزانہ لوٹنے والوں اور غریب عوام کے مال کو مال غنیمت سمجھنے والوں کی سیاسی موت کا وقت آپہنچا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں