نعیم الحق کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ء کبھی پورا نہیں ہوسکے گا،چوہدری محمد عرفان جٹ

پیر 17 فروری 2020 20:45

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما چوہدری محمد عرفان جٹ نے کہا ہے کہ نعیم الحق کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ء کبھی پورا نہیں ہوسکے گا ،نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ تھے ،مخلص کارکن اور محب وطن سیاسی رہنما نعیم الحق کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی و معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات کے سلسلہ میں منعقدہ کارکنوں کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،چوہدری عرفان جٹ نے کہا کہ نعیم الحق ملک وقوم اور پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص تھے ،پارٹی اور ملک کی خاطر انکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،اور سنہری حروف میں لکھا جائے گا ،اجلاس کے آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا مانگی گئی ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں