ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی سربراھی میں ٹوبہ پولیس کی قاتل کیمیکل ڈور اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

اتوار 21 فروری 2021 17:55

9ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2021ء) ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی سربراھی میں ٹوبہ پولیس کی قاتل کیمیکل ڈور اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،حالیہ کاروائی میں سی آئی اے کمالیہ نے 2ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے 1640 پتنگ اور 120 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا گیاانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب انعام غنی کی ھدائیت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے تمام تھانہ جات اور سی آئی اے پولیس کو لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے قاتل کیمیکل لگی ڈور اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر انچارج سی آئی اے کمالیہ قیصر بھنڈر ایس آئی اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ھوئے محلہ بلال گنج کمالیہ سے 2 ملزمان عابد راجپوت اور غلام باری جٹ کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 120 چرخیاں کیمیکل لگی قاتل ڈور اور 1640 پتنگ برآمد ھوئیں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں