ڈپٹی کمشنر گوجرہ اور کمالیہ میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ

عمر جاوید نے مختلف سٹالز کا معائنہ کرکے قیمتوں اور اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا

جمعرات 22 اپریل 2021 23:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے گوجرہ اور کمالیہ میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کرکے قیمتوں اور اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمرجاوید نے کہا کہ رمضان بازاروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرکے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی سبسڈی سے عوام مستفید ہو رہے ہیں، رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت 25فیصد سستی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں جبکہ اعلیٰ کوالٹی کی بہترین سہولیات فراہم کرکے حکومت پر عوام کے اعتماد کو پروان چڑھایا جا رہا ہے جس کی غرض سے شہری ان رمضان بازاروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شہری بھی ان رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں تاکہ اس موذی بیماری سے محفوظ رہا جا سکے۔ ڈی سی عمر جاوید نے کہا کہ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں بھی جاری ہیں ، ذخیرہ اندوز کسی رعائت کے مستح نہیں ، عوام ان کی نشاندہی کریں ہم ان کے خلاف ایکشن لیں گے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کو اشیاء خوردونوش کی سہل فراہمی بارے ہدایات بھی جاری کیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں