گلو کارہ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی 13ویں برسی 23دسمبر کو منائی جائے گی

بدھ 18 دسمبر 2013 14:54

ٹوبہ ٹیک سنگھ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18دسمبر 2013ء )برصغیر کی معروف گلو کارہ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی 13ویں برسی 23دسمبر کو منائی جائے گی ،اس روز مرحومہ کی صاحبزادی ظل ہما تقریب منعقد کریں گی ،جس میں گلوکار اور شوبز سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ،علاوہ ازیں میڈم نورجہاں کے پرستار اور شاگرد بھی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مجالس قرآن خوانی منعقد کریں گے ،بعد ازاں مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی ،اس موقع پر ملک کے ممتاز گلوکار ملکہ ترنم کے گائے ہوئے نغمات بھی گائیں گے ،ذرائع کے مطابق ٹیلی ویژن ان کے گائے ہوئے نغمات نشر کریں گے،ملکہ ترنم نورجہاں 23دسمبر 2000ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں