ٹیبل ٹینس ہال کمالیہ کا سنگ بنیاد چوہدری اسدا لرحمن نے رکھ دیا

کمالیہ میں کھیلوں کے حوالہ سے ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، چوہدری اسد الرحمن

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:07

ٹیبل ٹینس ہال کمالیہ کا سنگ بنیاد چوہدری اسدا لرحمن نے رکھ دیا
کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) ٹیبل ٹینس ہال کمالیہ کا سنگ بنیاد چوہدری اسدا لرحمن نے رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری اسد الرحمن نے کہا ہے کہ کمالیہ میں کھیلوں کے حوالہ سے ٹیلنٹ پایا جاتا ہے۔گذشتہ دنوں کمالیہ کے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی نے سائوتھ ایشین چیمپین شپ بھی جیتی تھی۔ جس کے بعد میں نے کمالیہ میں ٹیبل ٹینس ہال اور دیگر گرائونڈز تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے خصوصی ملاقات کی اور ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے انہیں کمالیہ میں ٹیبل ٹینس ہال سمیت دیگر گرائونڈز تعمیر کروانے کیلئے فنڈ حاصل کیا ہے۔ اسی سلسلہ کی پہلی کڑی ہے کہ آج صرف ڈیڑھ ماہ کے بعد کمالیہ میں ٹیبل ٹینس ہال کی تعمیر کا عملی طور پر آغاز ہو گیا ہے۔ انشاء اللہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں کامیاب ہوگا۔ اور نوجوان اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ مجھے کمالیہ کے نوجوانوں پر فخر ہے۔ جنہوں نے سہولیات نہ ہونے کے باوجود نہ صرف کمالیہ بلکہ ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ کمالیہ میں دیگر کھیلوں کے گرائونڈز بھی تعمیر کیے جائیں گے اور ٹیبل ٹینس کے ساتھ ساتھ دیگر کھلاڑیوں کو بھی کھیل کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں