بی آر ایس پی ژوب کے دور دراز پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی غربت مٹاو اور شعوروآگاہی کیلئے اہم کردار ادارہی ہے، مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 11 ستمبر 2018 15:42

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) رکن صوبائی اسمبلی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر حاجی مٹھا خان کاکڑنے کہا ہے کہ بی آر ایس پی بلوچستان کے چیف ایگز یکٹو آفیسرنادر گل بڑیچ کی انتھک کاوشوں سے بلوچستان بھر میں بی آر ایس پی کمیونٹی سطح پرلوگوں کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہورہے ہیںبی آر ایس پی نے جہاں بھی کوئی کام کیا ہے گراونڈ پر موجود ہے جس کا سرا نادر گل بڑیچ کو ہی جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی ژوب کے دور دراز پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی غربت مٹاو اور شعوروآگاہی کیلئے اہم کردار ادارہی ہے صحت ،تعلیم ،روزگار،اور خصو صاًخواتین کی تنظیم سازی چھوٹے قرضوںکی فراہمی کے علاوہ کمیونٹی سطح پر لوگوں کی استعداد کوبڑھا نے اور ان کی صلاحیتوں کو بروکار لانے میں کلیدی کردار اداکیا ہے انہوں نے کہا کہ بی ارایس پی نے مختلف علاقوں میں لوگوں کے بے شمار چھوٹے مسائل حل کئے ہیں لوگوں کا بی ار ایس پی پر پوراپورا اعتماد ہے کمیونٹی کو سماجی طورپر اپنے مسائل کے حل کرنے کے کیلئے بیدار کر کے اس قابل بنا یا کہ اپنے محدود وسائل میںگائوں کی سطح پر مسائل حل کرنے اور ان کیلئے متبادل راستے ڈھونڈنے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی و خوشحالی اپنے استعداد اور شعور اگاہی ہے جن لوگوں میں شعوربیداری ہوتواپنے مسائل او رمعاشرتی ترقی کیلئے مثبت راستے نکالتے ہیں انہوں نے کہا کہ ژوب عوام کیلئے صحت تعلیم اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ژوب میں بی آر ایس پی کے اہلکاروں اور خاص کر بی آر ایس پی بلوچستان کے ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ کی اچھی کارکردگی اور بلوچستان بھر میں بلا تفریق عوامی خدمت قابل تحسین ہے انہوں نے کہ صوبہ بلوچستان کی سطح پر نادر گل بڑیچ خصوصی ایوارڈ کے مستحق ہے ایوارڈ دیا جائے کیونکہ کے بی ار ایس پی صوبہ بھر میں ایک خوبصورت پروفائل امیج رکھتی ہے ژوب میں بی آر ایس پی کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے جہاں ہماری ضرورت پڑی ہماری دروازے ہمیشہ کھولیں ہیں ژوب عوام کی خدمت کیلئے ہر حد تک جائینگے ۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں