انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس ،مہم کی کامیابی کیلئے لا ئحہ طے

جمعہ 14 فروری 2020 23:37

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ کی زیر صدارت شیرانی ٹاون میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جاے گی اجلاس میں کامیاب انسداد پولیومہم کے لئے لا ئحہ طے کیا گیا انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کاتعاون کیا جائے گا ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جاے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروای عمل میں لای جاے گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر فضل الدین شیرانی ڈبلیو ایچ او ایریا کوارڈنیٹر ڈاکٹر شہباز پانیزی تحصیل دار مہتاب شاہ پی پی ایچ آی ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر طارق بخاری ڈاکٹر بی ارایس پی کے قطب مندوخیل رسالدار جلات خان شیرانی فوکل پرسن بوستان علی اسسٹنٹ عزیز شیرانی محکمہ صحت ڈبلیو ایچ کے اہلکاروں سمیت تمام محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔

انسداد پولیو مہم میں پانچ سال تک کے 18416بچوں کو حفاظتی قطرے پلاے جا ینگے۔مہم میں 52 موبائیل ٹیمیں حصہ لینگی 11 فکس سینٹر اور 5 ٹرانزاٹ پوائنٹ بناے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں