ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم کی تحصیل ژوب اور پیڈرل لیویز ژوب تھانہ کو سکولوں کیلئے خالی کرانے کی ہدائت

جمعرات 20 فروری 2020 23:39

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے تحصیل ژوب اور پیڈرل لیویز ژوب تھانہ کو سکولوں کیلئے خالی کرانے کی ہدائت دیتے ہوئے کہا کہ مارچ میں سکول کھلنے سے پہلے یہ عمارتیں محکمہ ایجوکیشن کے حولے کی جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان سرکاری عمارتوں کو سکولوں میں تبدیل کرنے سے بچوں کو اچھے عمارتوں کی شکل میں سہولت میسر آئیگی ہماری کوشش ہے کہ اجوکیشن میں ذیادہ سے ذیادہ اسانیاں پیدا کی جائے انہوں نے کہا کہ سول ایڈمنسٹریشن کی اولین کوشش تعلیم اور صحت کی بہتری ہے تاکہ دونوں شعبے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سروسز ڈیلور کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں