نئی آبادی کے عوام زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی

بدھ 1 جولائی 2020 22:15

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی) کے تحصیل امیر مولانا عبدالحلیم شاہکار،ولی داد،عید محمد،زدران خروٹی،حافظ داود،انقلابی شاعر نظام الدین نظامی اور تحصیل پریس سیکرٹری ولی خان غوریزی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نئی آبادی کے عوام زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیںاس بڑے آبادی کے اکثرگلیوں میں کچریکے بڑے بڑے ڈیر لگے ہوئے ہیںیہاں کے مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں عوام کاکوی پرسان حال نہیں نالیاں پختہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گندے پانی سے گلیوں میں پیدل چلنامحال ہوگیا صورتحال کانوٹس لیکر صفائی مہم شروع کی جائے۔

نئی آبادی کی اکثرگلیوں میں گندگی کے بڑے بڑے ڈیر لگے ہیں۔گندگی کے ان ڈھیروں سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بعص مقامات پر مردہ جانوربھی پڑے ہوئے ہیں۔جس کے باعث امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے دوسری جانب اس آبادی کے اکثرنالیاں پختہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںاورنالیوں کاگندہ پانی گلیوں میں بہتار ہتا ہے گندے پانی سے مکین اور نمازی حضرات کوآنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں سے منتخب نمائندے کء عوامی خدمت صرف اخباری بیانات اور فوٹوسیشن اور عوام کء خدمت فاتحہ خوانی تک محدود ہوتی ہیںجو یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہیںجمعیت علما اسلام( نظریاتی) عوام کے حقوق پر خاموش تماشائی کبھی نہیں بن سکتی اور یہاں سے منتخب ایم این اے نے مذہب کے نام پر ایک بار پھر عوام کو دھوکہ دے کر ڈھائی سال میں ژوب کے دورے کی زحمت نہیں کی اورجمعیت علما اسلام (نظریاتی) نے ہر ناانصافی اور ظلم کے خلاف ہر موقع پر سب سے پہلے آواز اٹھائی ہے انہوںنے کہا کہ ہم حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئی آبادی کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ہنگامی بنیادوں پر تمام مسائل حل کیے جائیںورنہ سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں