ژوب قبائلی رہنما سید علی ودیگر میڈیکل سٹور والوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) قبائلی و سماجی شخصیت سید علی مندوخیل و دیگر نے سول ہسپتال ژوب میں گزشتہ پچاس سالوں سے موجود گزرگاہ کوبندکرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ سول ہسپتال ژوب میں ہسپتال کے آغاز سے موجود گزرگاہ کونامعلوم وجوہات کی بنا پر بندکردیاگیاہے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ گزرگاہ کو بندکرنے کی وجہ سے ایک جانب عوام کو ہسپتال آنے جانے میں شدیدمشکلات کاسامناہورہاہے۔ اوردوسری جانب ہسپتال کے سامنے موجود میڈیکل سٹور ز ، لیبارٹری ودیگر فارمیسی وغیرہ کے کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں۔جس کی وجہ سے دوسوسے زیادہ گھرانے متاثر ہورہی ہیں۔اس حوالے سیکرٹری ہیلتھ ، سیکرٹری مرک اورڈی جی ہیلتھ نے بھی مذکورہ گزرگاہ کو فوری طورپر کھولنے کاکہاہے۔

(جاری ہے)

لیکن ہسپتال اورٹراماسینٹر انتظامیہ اعلی حکام کے احکامات کونظرانداز کرکے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔ اورمختلف قسم کے بہانہ بازیوں کاسہارالے کر دروازہ کھولنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ڈویژن کمشنر ژوب ، ڈپٹی کمشنر ژوب ، اورمتعلقہ آفیسران سے ایک بار پھر پر زوراپیل کرتے ہیں کہ مذکورہ دروازے کوفوری طورپر کھول دیاجائے۔ بصورت دیگر ہم ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ اورڈی آئی خان ژوب قومی شاہراہ احتجاجا بند کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں